21 نومبر 2025 - 02:18
ویڈیو دیکھئے | ٹرمپ اور ولیعہد کی دوستی، جس سے 'ہڈی کاٹنے والی آری' کی بو آر رہی ہے!

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || کاوُش پلس ٹیلی گرام نے ایک امریکی مزاحیہ پروگراموں کے میزبان کی ویڈیو نشر کی ہے جس کا عنوان ہے "ٹرمپ اور ولیعہد کی دوستی، جس سے ہڈی کاٹنے والی آری (Bone cutting Saw) کی بو آر رہی ہے"۔ اس ویڈیو میں استنبول کے سعودی قونصلیٹ جنرل میں ناراض سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس میں بن سلمان کے تئیں ٹرمپ کی حمایت کو موضع سخن بنایا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ "ٹرمپ ایسے ولیعہد کو وائٹ ہاؤس میں لے آیا جس نے امریکی سی آئی کی رپورٹ کے مطابق، جمال خاشقجی کے قتل کا گرین سگنل دیا تھا۔ جب ایک نامہ نگار نے اس بارے میں سوال کیا تو ٹرمپ نے کہا: "یہ واقعات ہوتے رہتے ہیں"، اور بن سلمان کو بے گناہ قرار دیا۔ "یہ ایک صدر ہے، نہ کہ کریمنل ڈرامہ سیریز کے اداکار!"، ایک صحافی کے قاتل کے سامنے وائٹ ہاؤس سے قالین بچھا دیے؛ ایک ایسا اسکینڈل جس سے کوئی دوسرا صدر جان نہیں بچا سکے گا۔۔۔ نہیں بچ سکے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha